ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / یمن: حوثی ملیشیا نے کھیل کے میدان کو اپنے مقتولین کے قبرستان میں بدل ڈالا

یمن: حوثی ملیشیا نے کھیل کے میدان کو اپنے مقتولین کے قبرستان میں بدل ڈالا

Wed, 30 Dec 2020 17:46:20  SO Admin   S.O. News Service

ریاض ، 30دسمبر (آئی این ایس انڈیا) یمن کے وسطی صوبے اِب میں مقامی ذرائع کے مطابق حوثی ملیشیا کے ایک کمانڈر نے کھیلوں کے ایک میدان کو ملیشیا کے ہلاک شدگان کے قبرستان میں بدلنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

مقامی میڈیا نے مذکورہ ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ "ابو الحسن" کے نام سے معروف حوثی کمانڈر نے القفر ضلع میں الوحید کلب کے کھیل کے میدان کو قبرستان میں تبدیل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے تا کہ وہاں حوثی ملیشیا کے مقتول ارکان کو دفنایا جا سکے۔ اس سلسلے میں ملیشیا کے عناصر نے کلب کے لیے مخصوص زمین پر قبروں کی کھدائی کا کام شروع کر دیا ہے۔ حوثی ملیشیا نے ابو الحسن کو القفر ضلع کا ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلع میں رہنے والے افراد اور کھلاڑیوں نے حوثی کمانڈر کے اس فعل کی مذؐت کی ہے بالخصوص جب کہ علاقے میں ایک سے زیادہ قبرستان موجود ہیں۔ اسی طرح حوثی ملیشیا ضلع میں اپنے مقتولین کے لیے قبرستانوں کو مختص کر چکی ہے۔

یاد رہے کہ ستمبر کے وسط میں حوثی ملیشیا کی جانب سے صنعاء کا ذمے دار مقرر کیے جانے والے حمود عباد نے "روضة دار الحمد" قبرستان کا افتتاح کیا تھا۔ یہ قبرستان دارالحکومت کے قلب میں واقع تاریخی اور مشہور محل "قصر دار الحمد" کی اراضی پر بنایا گیا جس کا رقبہ تقریبا 44500 مربع میٹر ہے۔


Share: